اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کا مرغی بیوپاریوں کے ساتھ اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا.مزید جانئیئے

گوادر (گوادر سٹی نیوز )مرغی فروشوں اور انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ، کل سے مرغی فروش سرکاری نرخ نامے کے تحت مرغی فروخت کریں گے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کا مرغی بیوپاریوں کے ساتھ اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گوادر شہر و گرد و نواح کیلیئے زندہ مرغی اور گوشت کے نرخ مقرر کردیئے گئے.

صارفین کیلیئے زندہ مرغی فی کلو 510 روپے جبکہ مرغی کا گوشت فی کلو 850 روپے ریٹ طے ہوگیا. کل پانچ ستمبر سے مرغی اور مرغی کا گوشت گوادر میں اسی طے شدہ نرخوں پر دستیاب ہوگا.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری نے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی کراچی و دیگر منڈیوں میں قیمتوں کی اتار چڑاؤ کو مانیٹر کرنے کیلیئے ایک مشترکہ مستقل کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا.

Comments (0)
Add Comment