بلدیہ پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور تنخواہوں کی مقررہ وقت پر عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک)
بلدیہ پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور تنخواہوں کی مقررہ وقت پر عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کر دیا ، ماہی گیر رہنما اور بلدیہ کے کونسلر عزیز اسماعیل کی ملازمین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ یاد رہے بلدیہ پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کی صفائی ستھرائی بھی متاثر ہوئی ہے

بلدیہ پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بلدیہ پسنی کے کونسلر عزیز اسماعیل نے کہا بچوں کی پڑھائی، بجلی کے بل کی ادائیگی اور علاج معالجہ اپنی جگہ پندرہ ہزار کی تنخواہ سے دو وقت کی روٹی سے گزارا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کم سے کم تنخواہ تیسں ہزار مقرر کی ہے لیکن بلدیہ کے ملازمین پندرہ ہزار کی قلیل تنخواہ پر کام کر رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

انڈس ہسپتال گوادربلدیہ پسنیجی ڈی اے گوادرڈپٹی کمشنر گوادرسی پیک گوادرشریف ابراہیم صدر گوادر پریس کلب گوادر
Comments (0)
Add Comment