گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زیر اہتمام گوادر چائنہ بزنس سینٹر میں ایکسپلور اینڈ اپ لفٹ گوادر کی تقریب کا انعقاد

گوادر(اسٹاف رپورٹر ) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زیر اہتمام گوادر چائنہ بزنس سینٹر میں ایکسپلور اینڈ اپ لفٹ گوادر کی تقریب کا انعقاد،
تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی

تقریب کا مقصد بلوچستان بالخصوص گوادر کی تعمیر ترقی کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنا تھا۔

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ سی پیک اور ماسٹر پلان کے دوسرے فیز پر کام شروع کررہے ہیں اور 2025 گوادر کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریگی۔
چائنا کے تعاون سے سی پیک کے پہلے فیز میں جی ڈی اے پاک چائنا ہسپتال، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، ایسٹ بے ایکسپریس سمیت متعدد منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن سے مقامی سطح پر لوگ مستفید ہورہے ہیں جو کہ سی پیک منصوبوں کے ثمر عوام تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا جی ڈی اے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے جس میں پرانی آبادی میں شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، تعلیمی اداروں کی بحالی، آثار قدیمہ کی تعمیر و تحفظ، سیوریج و ڈرینج سمیت انفراسٹرکچر کی بہتری کے متعدد منصوبے شامل ہیں۔

تقریب میں آباد کی نمائندگی حسن بخشی، اویس تھانوی اور افنان قریشی نے کی
چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ گوادر میں کام کرنے کی بہت سے مواقع موجود ہیں حکومت اگر سرپرستی کرے تو یہاں بڑے پروجیکٹس لگائے جا سکتے ہیں

تقریب میں شرکت کرنے والی معروف شخصیات میں شامل جناب فیصل عمر نعیم رشید وائس پریزیڈنٹ گوادر چیمبر اف کامرس، نمان چودری، امین ناتھانی عثمان کلمتی تنویر ساگر کہ ہمراہ وقاص لاسی ڈائریکٹر جیڈا اور عمران ابراہیم ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان موجود تھے
جبکہ چائنہ سے سینئر صحافی شن شیو، سٹون اور چیئرمین سی او پی ایچ سی پروفیسر یوبو نے بھی شرکت کی
اس موقع پہ کونسل جنرل چائنہ ینگ ین ڈانگ نے بی گوادر کی تعمیر و ترقی اور سی پیک کی تیزی پر زور دیا
کمانڈنگ افیسر جنید علی نے بھی تقریب میں شرکا کو گوادر کی صورتحال سے اگاہ کیا اور ان کے مسائل سنیں
تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن نے بھی گوادر کی تعمیر و ترقی اور اس میں حائل رکاوٹوں کا تذکرہ کیا
تقریب کے میزبانی سینیر صحافی منیر میمن نے کی جبکہ ارگنائزر مریم صبا اور پروفیسر یبوں نے شرکہ کا شکریہ ادا کیا

Comments (0)
Add Comment