گوادر ( گوادر سی نیوز ڈیسک )محکمہ فشریز بلوچستان ماہی گیروں اور سمندری حیات کی تحفظ کے لیےمکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے دن دھاڑے سندھ کے گجہ ٹرالرز ماہی گیروں کی جالوں کو کاٹ کر ماہی گیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں سمندر میں محکمہ فشریز پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کےموجود ہونے کے باوجود سندھ کے گجہ ٹرالرز سمندری حیات کی نسل کشی کرنے کے ساتھ ساتھ ماہیگیروں پر عملہ کرتے ہیں انکی کشتی اور جالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں محکمہ فشریز بلوچستان خاموش تماشائی بناہوا ہے. محکمہ فشریز کے افسران بھتہ جمع کرنے میں مصروف عمل ہے وہ انتہائی خوش اخلاقی سے ٹرالرز کو راستہ دیتے ہیں کلمت کے ماہی گیر محکمہ فشریز افسران اور گجہ ٹرالرز مافیاز کے خلاف آیف آئی آر درج کیا جائے یا محکمہ فشریز ماہی گیروں کی نقصان کا ازالہ کریں..