ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والا امیدوار یاسر میر داد بخش جوڈیشل مجسٹریٹ/ سول جج کے تحریری امتحان میں کامیاب

گوادر (اسٹاف رپورٹر) ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والا امیدوار یاسر میر داد بخش جوڈیشل مجسٹریٹ/ سول جج کے تحریری امتحان میں کامیاب ، زبانی امتحان ستمبر کے 19 تاریخ کو شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جوڈیشل مجسٹریٹ /سول جج (بی پی ایس-18) کے تحریری امتحان میں بلوچستان بھر سے 99 امیدوار کامیاب ہوگئے تھے، جن میں ضلع گوادر کے تحصیل اورماڑہ کے یاسر میر داد بخش بھی شامل ہے۔ کامیاب اُمیدواروں کے زبانی امتحان 19 ستمبر سے 21 ستمبر تک ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment