گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) تفتان سے زائرین کی واپسی کے لیے سخت ہدایات، متبادل بارڈرز پر پابندی
ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے زائرین کے سالاروں کے لیے ایک اہم پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تفتان سے ایران جانے والے زائرین کی واپسی بھی تفتان بارڈر سے ہی ہوگی۔ جیونی گبد رمدان بارڈر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، ان بارڈرز پر کسٹم اور ایف آئی اے کلیئرنس نہیں دی جائے گی، اور زائرین کو تفتان بارڈر واپس بھیج دیا جائے گا۔ سالاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ زائرین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔