گزشتہ دنوں وندر کے مقام پر پنجگور کے طالب علموں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔عابد رحیم سہرابی

گوادر ( سٹی نیوز ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سنیئر رھنما و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سھرابی نے اپنے جاریکردہ اخباری بیان میں کہاکہ گزشتہ دنوں وندر کے مقام پر پنجگور کے طالب علموں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے اس واقعہ میں پنجگور کے چھ نوجوان طالب علم ظاہر ولد محمد ایوب ۔ سھیل ولد حاجی خالد ۔ شھیک ولد حاجی مندوست ۔ شعیب ولد اکرم ۔ شہاب ولد رحیم بخش جان کی بازی ھار چکے ہیں جو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ کا یہ روڈ حب چوکی سے لیکر اوتھل انتہائی خطرناک روڈ ہے اس روڈ میں اس سے پہلے بھی کئی المناک واقعہ ھوچکے ہیں جس میں بلوچستان کے قیمتی قیمتی لوگ ضائع ھوچکے ہیں اور پنجگور کے طالب علموں کے ساتھ بھی حادثہ اسی روڈ پر پیش آیا ہے جو کہ پنجگور سمیت پورے مکران کے عوام کے لیۓ کسی صدمہ سے کم نہیں ہے ۔ لیکن نہ وفاقی حکومت اس روڈ پر توجہ دیتی ہے اور نہ صوبائی حکومتوں کی نظریں اس روڈ پر ہیں ۔ اتنے واقعات ھونے کے بعد ھونا تو یہ چاھیۓ تھا کہ اس روڈ کو ڈبل کرکے ٹریفک کے آنے جانے کے الگ الگ ساھیڈ ھوجاتے لیکن اس طرح نہیں کیا جارہا اور اس روڈ پر باربار حادثے ھوتے جارہے ہیں اور قیمتی جانیں آج بھی جارہی ہیں انھوں نے کہاکہ ھم اس مشکل گھڑی میں حاجی عبدالغفار شمبے زئی اور عمر ماجد سمیت تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔

ایکسپریس نیوزاے آر وائی نیوزجیو نیوزجیوز نیوزشریف ابراہیم گوادرگوادر جی ڈی اےگوادر سٹی نیوز
Comments (0)
Add Comment