گزشتہ سات دنوں سے پسنی کے پرانے واٹر بکس کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسفارمر میں خرابی، پانی کی سپلائی بند .

گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک)گزشتہ سات دنوں سے پسنی کے پرانے واٹر بکس کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسفارمر میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے سے پسنی کے واٹربکس سے شہریوں کو پانی کی سپلائی بند ہے. وہاں کے رہائشیوں کے مطابق واٹر بکس کے مقام پر جو مرمت شدہ ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے اس کی وولٹیج اتنی کم ہے کہ واٹربکس کے موٹرز اس کم وولٹیج سے اسٹارٹ نہیں ہو پا رہے جس کی وجہ سے پسنی شہر کی آدھے سے ذیادہ آبادی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگیا ہے. شہریوِں نے پبلک ہیلتھ کے افسران، میونسپل کمیٹی پسنی کے چیئرمین اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پسنی واٹر بکس سے شہریوں کو پانی کی ترسیل فوری طور پر شروع کروایا جائے کیونکہ بقر عید سر پر ہے اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عید کے دنوں میں شہری بہت ذیادہ پریشانیوں کے شکار ہونگے.

پیاسا جیوانیپیاسا گوادرشریف ابراہیمگوادرگوادر پیاسا ہےگوادر سٹی نیوز
Comments (0)
Add Comment