اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند کا دورہ.مزید جانئیے

گوادر( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول کے مختلف شعبہ جات کا بغور جائزہ لیا اور اسٹوڈنٹس و اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے تعلیمی مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر یونیسیف کے تعاون سے بچیوں میں بیگز، اسٹیشنری اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا جا رہا تھا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (خواتین) بلقیس سلیمان، اسکول کی ہیڈمسٹریس مس جنت اور یونیسیف کے نمائندے عادل بلوچ بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کو تسلی بخش قرار دیا اور ہیڈمسٹریس و اساتذہ کی محنت کی تعریف کی جو بچوں کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بچیوں کی تعلیم میں دلچسپی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے خاص طور پر اسٹوڈنٹس چیمپئن کلب کی تعریف کی، جو طلبہ نے خود تشکیل دیا ہے، اور اس سے بچوں کو کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔یہ دورہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومتی سطح پر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی اور غیر نصابی مواقع فراہم کیے جا سکیں

Comments (0)
Add Comment