کہدہ احمد محلہ کے خواتین نے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور عدم بحالی کے خلاف احتجاج.مزید جانئیے

گوادر ( اسٹاف رپورٹر ) کہدہ احمد محلہ کے خواتین نے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور عدم بحالی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈھوریہ کے مقام پر روڈ بلاک کر دیا۔ احتجاج کی قیادت کونسلر بیگم اللہ بخش کر رہی تھیں، اور دیمی زر سروس روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ علاقے کا ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے خراب پڑا ہے اور اس دوران بارہا متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا، لیکن کسی نے بھی ان کی شکایات کا نوٹس نہیں لیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ایم پی اے گوادر نے انتخابات کے دوران وعدے کیے تھے، لیکن اب وہ خاموش ہیں اور عوامی مسائل سے غافل ہو چکے ہیں۔

مقامی افراد نے ایم پی اے گوادر اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین و وائس چیئرمین کی بے حسی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ووٹ لینے کا وقت آتا ہے تو یہ لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، مگر جب عوام کو ضرورت ہوتی ہے تو یہ کہیں نظر نہیں آتے۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائے تاکہ انہیں شدید مشکلات سے نجات مل سکے۔

Comments (0)
Add Comment