متاثرین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات ، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کی خدشات و تحفظات بیان کئیے

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر ، متاثرین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات ، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کی خدشات و تحفظات بیان کئیے ۔ روڈ معاملہ متاثرین کے ساتھ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔ کمیٹی ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متاثرین کے ساتھ بھی منعقدہ اجلاس میں پیش رفت سے آگاہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کی خدشات و تحفظات بیان کرنے کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سعید فیض ایڈوکیٹ، عابد رحیم سہرابی، کہدا علی، مولانا عبدالحمید انقلابی، محمد جان، محمد عارف، مولابخش مجاہد، نورمحسن، و دیگر کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں نے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کی خدشات و تحفظات کے ساتھ ان کے جائز مطالبات بیان کرتے ہوئے معاملے کو متاثرین کے ساتھ گفت و شنید اور معاملہ فہمی سے حل کرنے پر زور دیا۔ کمیٹی نے روڈ متاثرین کے کمپنشیشن بڑھانے سمیت انھیں متبادل اراضی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کو یقین دہانی کرادی کہ وہ متاثرین روڈ کی کمپنشیشن رقم بڑھانے سمیت ان کے ساتھ معاملہ فہمی کے لیے تیار ہیں ۔ بعد ازاں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے روڈ متاثرین کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ڈی جی جی ڈی اے کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے انھیں آگاہ کیا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور متاثرین نے معاملہ کا پر مغز حل نکالنے تک گفت و شنید کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا

geonewsgwadarcitynewsgwadarcitynewstv
Comments (0)
Add Comment