گوادر (اسٹاف رپورٹر) پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان نے مطالبات کے منظوری کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں ۔ پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان نے اپنے مطالبات پیش کر دئیے۔
مطالبات میں کہا گیا کہ تلار اور نلینٹ کے مقام پر تیل بردار گاڑیوں پر پابندی ہٹایا جائے، کنٹانی ھور میں نوبت لسٹ کا خاتمہ کرکے ہفتے کے چھ دنوں میں کاروبار کھولا جائے۔ کنٹانی کاروبار کے طے شدہ ضابطہ کار ‘ جس کے مطابق کنٹانی سے گوادر تک” مقامی لوگ ہی کام کرسکیں گے اس پر عمل کیا جائے۔