پیشکان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری کا اہم اعلان

پیشکان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری کا اہم اعلان

گوادر: (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 21 ستمبر 2024 بروز ہفتہ پیشکان میں انتظامیہ کی جانب سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا اور متعلقہ محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا ہے۔

اس موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ایکسین بی اینڈ آر، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ پولیس کے نمائندے، چیئرمین پیشکان، کونسلرز، سیاسی و سماجی عمائدین، علاقے کے معتبرین اور عوامی نمائندے شامل ہیں۔

اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے انتظامیہ کو براہ راست ان کے علاقے میں متحرک کرنا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے عوامی نمائندے اور انتظامیہ مشترکہ طور پر عوام کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

تمام معززین کو اس کچہری میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

Comments (0)
Add Comment