گوادر (اسٹاف رپورٹر) گوادر پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پانچ بھکارن خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او گوادر نجیب اللہ پندرانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او گوادر محسن علی اور ایس ایچ او فیمیل فضاء الٰہی نے آج پولیس ٹیم کے ہمراہ گوادر سٹی کے مختلف علاقوں میں سے فحاشی پھیلانے والے بھکاری گروہ کے تین خواتین سمیت پانچ بھکارنوں کو گرفتار کرلیا جن کو ضلع بدر کرکے واپس انکے علاقوں کی جانب بھیجا جائے گا۔