گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کُنرکی بازار پیشکان میں الیکٹرانک واٹر کولر کا افتتاح کردیا گیا.

 

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کُنرکی بازار پیشکان میں الیکٹرانک واٹر کولر کا پروجیکٹ مکمل،اسکول کے معذور طالب علم حفیظ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گوادر : کیمل لائبریری کمیٹی نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کرلیا،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کُنرکی بازار کے طالبعلموں سے کیا گیا وعدہ وفا ہوگیا۔

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ شہزاد چراغ کلمتی کے خصوصی تعاون سے کیمل لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام شروع کیا گیا الیکٹرانک واٹرکولر پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اُسکی افتتاح آج کیمل لائبریری کمیٹی کے صدر اسماعیل یعقوب نائب صدر خلیل رحمت اور جنرل سیکرٹری اعجازبسمل کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا۔

 

اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر نورالامین پی ٹی سی کے ممبر اور مقامی کونسلر حمیدحاجی بھی موجود تھے۔

الیکٹرانک واٹر کولر پروجیکٹ کے افتتاح سے اسکول کے بچوں میِں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور اُنہوں نے
کیمل لائبریری کمیٹی اور کاروباری شخصیت سیٹھ شہزاد چراغ کلمتی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکول کے طالب علموں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے یہ اقدام اُٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول کنرکی بازار پیشکان میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی پروجیکٹ میں شیڈ کی تعمیر بھی کی گئی تھی پروجیکٹ کے تمام اخراجات سیٹھ شہزاد چراغ کلمتی نے دیے ۔

شریف ابراہیمشریف ابراہیم اسٹوریگوادرگوادر سٹی نیوزگوادر سٹی نیوز ٹی وی
Comments (0)
Add Comment