ضلع بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں حفظان صحت اور کھانے پینے کے اشیاء خوردونوش کی چیکنگ شروع کیے جائیں.ڈی سی گوادر

گوادر( گوادر سٹی نیوز ڈیسک )ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے فوڈ اتھارٹی مکران کےفوڈ سیفٹی ٹیم کے فوڈ سیفٹی آفیسر مہتاب اور سپروائیزر عابد لعل کو ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا ھے کہ فوری طور سے ضلع بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں حفظان صحت کے طریقوں اور کھانے پینے کے اشیاء خوردونوش کی چیکنگ شروع کیے جائیں اور معیاری اشیاء خوردونوش سمیت اشیاء کے زائد معیاد کو ضرور چیک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے میں ایک ملاقات کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم مکران کو ہدایات جاری کرتے ھوئے کیا ھے آن کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم گوادر میں محفوظ خوراک کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تمام توانائیاں بروئے کارئیں اور خوراک سے منسلک کاروباری طبقے کو فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق کام کرنے کے لئے تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر زور دیں تاکہ ھم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے

Comments (0)
Add Comment