بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راھشون میر اسداللّٰہ بلوچ کے رہائش گاہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں.

بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ سعید فیض نے بیان جاری کرتے ھوئے آج بروز ہفتہ مورخہ 26 اگست 2023 بوقت چار بجے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر راجی راھشون میر اسداللّٰہ بلوچ کے رہائش گاہ واقع جناح ٹاؤن کوہیٹہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے ہینڈ گرینیڈ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات وہ لوگ پیدا کرنا چاہتے ھیں جنہیں بلوچستان کے عوام کے لئے اٹھنے والی توانا آواز کی گونج نے مضطرب کر رکھا ھے۔

انہوں نے کہا کہ حملے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور لوگوں کو غیر منطقی طور پر اشتعال انگیزی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے ھم سب دوستوں کو سوچنے پر مجبور کیا گیا ہے کہ آخر جمہوری نظام کے اندر مسلح دہشت گرد کہاں سے لائے جارہے ھیں۔ اس سے قبل بھی پنجگور میں راجی راھشون کے گھر پر دھاوا بولا گیا۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ھم سمجھتے ھیں کہ پھر اپنے جائز حقوق کی بات کرنا جرم ھے۔

انہوں نے کہا کہ راجی راھشون کے گھر پر حملے کو ھم بلوچستان کے عوام پر حملہ سمجھتے ھیں۔ اسے ھم جمہوری سیاست پر حملہ سمجھتے ھیں اور یہ حملہ بلوچستان کے حقیقی قائد کو اپنے عوام کی رہنمائی اور خدمت خلق سے دور رکھنے کی گھناؤنا کھیل ھے جسے ھم کسی بھی صورت میں کامیاب ھونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجی راھشون ایک فکر اور نظریہ کے تحت پارٹی چلا رہے ھیں اور مخالفین اس کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں تو اچھا ھے مگر ڈرانے دھمکانے اور بزدلانہ کارروائیوں سے بی این پی عوامی کا قائد اپنے نظریاتی جدوجہد سے قطعاً دست بردار نہیں ھونگے۔

انہوں نے اس تخریب کاری اور دہشت گردانہ عمل کے خلاف بلوچستان بھر میں مذمتی احتجاج کیلئے پارٹی کارکنوں اور ہمدردوں کو ہدایت کی ھے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں کل اتوار کی شام کو پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ پر لائیں گے۔ کارکنوں اور دوستوں سے اپیل ھے کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

ary newsbalochistangeo newsgnn newsgwadar balochistangwadar city newsgwadar city news tvgwadar port news
Comments (0)
Add Comment