ڈپٹی کمشنر گوادر اور پی ڈی ایم اے کے ڈی جی جہانزیب خان کا پسنی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

گوادر(گوادر سٹی نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگ زیب بادینی پی ڈی ایم اے کے ڈی جی جہانزیب خان کو ساتھ لیکر پسنی پہچ گئے،مختلف علاقوں کا دورہ کیا،متاثرین سے ملے،متاثرہ گھروں کی رپورٹ بناکر فوری طور پر گوادر پہنچ جائیں،ڈپٹی کمشنر کی چئیرمین پسنی میرنوراحمد کلمتی کو خصوصی ہدایات

حالیہ بارشوں کے بعد پسنی میں انتظامی اقدامات کا معائنہ کرنے اور متاثرہ علاقوں کو بچشم خود دیکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگ زیب بادینی پی ڈی ایم اے کے ڈی جی جہانزیب خان کے ہمراہ پسنی پہنچ گئے۔

پسنی پہنچنے پر میونسپل کمیٹی پسنی کے چئیرمین میرنوراحمدکلمتی وائس چئیرمین فہیم جوہر اور کونسلر ندیم ایوب نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو ویلکم کیا اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد صادق حریفال اور تحصیلدار شہیک حیات کی سربراہی میں پسنی کے مین بازار اور لیڈیز بازار کا دورہ کرایا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی پسنی کے خاکروبوں کی محنت کو سراہا۔

اس دوران میونسپل کمیٹی کے چئیرمین میرنوراحمدکلمتی نے انہیں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوادر کو بتایا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگ زیب بادینی نے پسنی کے نسیم چوک کا بھی دورہ کیا اور ریکپشت پراھگ محلہ کے خداداد محلہ میں جمع پانی کو فوری طور پر نکالنے کے لیے احکامات دیے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ بارش چونکہ ضلع بھر میں ہوئی ہے لیکن پسنی میں زیادہ بارش ہوجانے کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا جس کی نکاسی کے لیے کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں کھڑے پانی کو نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جرنیٹر فراہم کردیے ہیں اور پائپ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کو اپنے ساتھ لانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ خود ہر چیز کا جائزہ لے اور متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرئے۔

شہر میں بجلی کی بندش کے حوالے سے ایس ڈی او کیسکو پسنی محمدسلمان نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو بریفنگ دی اور کہا کہ تربت سے ہنگامی طور پر بجلی کے پول منگوائے گئے ہیں اور اُن پر کام شروع کیا جائے گا۔
ایس ڈی او کیسکو نے کہا کہ پسنی کے فیڈر ون کو فیڈر ٹو سے بجلی دینے کی کوشش کررہے ہیں بجلی لوڈ منیج کردینے کے بعد سٹی فیڈر ون کو بھی چلانے کی کوشش کردینگے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے دورہ پسنی کے موقع پر پسنی سول سوسائٹی کے صدر پرویز سفر،نیشنل پارٹی کے رہنما ندیم یاسین نے بھی اُنہیں متاثرہ لوگوں کی پریشانیوں اور ان کے گھروں سے بارش کے پانی کو نکالنے کی اپیل کی۔

baloch gwadar protestbreaking newsgwadargwadar balochistangwadar city newsgwadar city news breaking newsgwadar portgwadar protestgwadar protest newsgwadar residents protestgwadar women protestgwadsr city news headlinesheadlines todaylatest newsnews headlinespakistan newsprotest in gwadarprotests in gwadartoday protest in gwadar
Comments (0)
Add Comment