گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد کیا جائیگا.

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد کیا جائیگا.

گوادر: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں جاری اسپورٹس ویک فائنل مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ مختلف کھیلوں کے مقابلے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد، کالج انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے 28 فروری بروز جمعہ ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی جائے گی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی گوادر، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ہوں گے، جو نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ، اساتذہ، معزز مہمانانِ گرامی اور طلبہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر نے تمام طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ اپنی محنت اور کامیابیوں کا جشن منا سکیں اور مستقبل میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب حاصل کریں۔

Comments (0)
Add Comment