گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک )بلوچستان کے حالت کو ایک سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی کی صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو قبرستان میں تبدیل کیا جارہا ہے ایک طرف روزانہ نامعلوم افراد بے گناہ شہریوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ٹارگٹ دوسری طرف نوجوانوں کو لاپتہ کیاجارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کا قصور آخر کیا ہے کوئی قصوروار ہے ان کوعدالتوں میں پیش کریں
وہ بھی اس ملک کے شہری ہیں لاپتہ افراد کی فیملی شاہراہ بند کرکے فریاد کرتے ہیں ملک کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں ہمارے بچوں کو بازیاب کریں اگرکوئی گنہگار ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
انسانی حقوق کی پامالی جس طرح بلوچستان میں ہورہی ہے اس کی دنیا کے کسی بھی مہذب ملک میں مثال نہیں ملتی۔ اس ملک کے ادارے کچھ سوچیں کسی کو جبری طورپر لاپتہ کرنے سے لوگوں کے دلوں میں ملکی اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہی۔ خدارا لاپتہ افراد کا مسلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کو حل کیا جائے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ عام انسانوں کے دلوں میں ملک اداروں کے خلاف نفرت بڑھ گئی ہے۔ لاپتہ افراد کا مسلہ ایک سنگین مسلہ ہیں اس فوری طور حل ہونا چائیے ہزاروں چیک پوسٹوں کی قیام سے اربوں روپے بجٹ خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان ومال کوتحفظ اور امن قیام کرنے سے حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
عوام کے ٹیکسوں سے تنخوائیں دیگر مراعات وصول کرنے والے چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل کرتے ہیں۔ بلوچستان میں جعلی ممبر کی بھرتی سے عوام ناامید ہوچکے ہیں بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کیا جائے۔ بلوچستان کےعوام کو ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ ان کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں جائیں۔ ساحل و سائل کی حفاظت ممکن ہوسکے، نوجوانوں کی حق تلفی بند کی جائے ۔ ظلم کی حکومت قائم نہیں ہوسکتی۔ خدارا سوچیئے اگر حکومت بلوچستان کے معاملے میں کوئی سنجیدہ ہے۔