بولنگ کوچ نیوزی لینڈ جیکب اورم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش میں کافی کرکٹ کھیل رکھی ہے۔
بولنگ کوچ نیوزی لینڈ جیکب اورم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹرائی سیریز کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، ہمیں پاکستان اور دبئی میں اپنے میچز کھیلنے ہیں، پاکستان میں بنگلہ دیش اور دبئی میں بھارت سے کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ جیکب اورم کو شین جرگسن کی جگہ نیوزی لینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا،229 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے جیکب اورم اس سے قبل عارضی طور پر اس ذمہ داری کو نبھا چکے ہیں۔