- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر گوادر کی پاک ایران باڈر بندش کی نوٹیفکشن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آدم قادربخش
- Advertisement -
گوادر (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے پاک ایرن باڈر کی بندش کی شدید مذمت کرتا ہوں نیشنل پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش نے ایک بیان جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر لوگوں کے روزگار کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے لوگوں کے روزگار کو بلاوجہ بند کررہا ہے۔ باڈر کی بندش سے لوگوں کے بیروز گار ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی متاثر ہوگا کیونکہ باڈرٹریڈ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس ملتا ہے۔
- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر گوادر عوام کو تنگ کرنا بند کردے گزشتہ کئی مہینوں سے کبھی کنٹانی بند کیا جاتا ہے کبھی ضلع سے باہر سے پیک اپ اور دیگر گاڈیوں کے فیول لے جانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ آخر ضلعی انتظامیہ کیا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں کوئی صنعت ادارہ موجود نہیں ہے بلوچستان کے ذرخیز سمندر کو گجہ ٹرالرز مافیاز کے حوالے کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کو چاہیئے کہ پہلے روزگار کےُمواقع پیدا کرنے کی تجاویز دیں پھر کوئی اقدام اٹھائیں کہ جس سے روزگار اور علاقائی معیشت پر ضرر نہ لگے۔
- Advertisement -