گوادر (اسٹاف رپورٹر)جیونی گبد 250 بارڈر کی فوری بندش کا اعلامیہ جاری
ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے مجاز حکام کی منظوری سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور کوسٹل ہائی وے کی بندش کے باعث جیونی گبد 250 بارڈر فوری طور پر تاحکم ثانی بند رہے گا۔ تمام تجارتی سرگرمیاں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔