ایم پی اے گوادر، عبدالقیوم حیدر کی انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے
گوادر ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن میونسپل کمیٹی گوادر کے چیرمین شریف میاہ داد ,ڈاکٹر جنید کونسلر اقبال مولابخش کونسلر یاسر بلوچ دیگر معتبرین کے ساتھ عبد القیوم حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا.فیملی کے ارکان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ گوادر پریس کلب گوادر کے جوائنٹ سکریٹری عبیداللہ بلوچ، محمد حنیف عبدالرحمن ثناء اللہ محمد صدیق محمد ایوب حیدر طارق عزیز محمد شریف فیملی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔