جنوبی افریقا کے فاسٹ بائولر جیرالڈ کوٹزی انجری کا شکار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر جیرالڈ کوٹزی سہ فریقی سیریزاور چیمپئنز ٹرافی سے انجری کے باعث آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا نے سہ فریقی سیریز میں6 نئے کھلاڑی میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا ہے، جانسن، مارکرم، ملر، ربادا، رکیلٹن، اسٹبس اور ڈوسن سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریزمیں جنوبی افریقا اپنا پہلا میچ 8 فروری اوردوسرا میچ پاکستان کیخلاف 12 فروری کو کھیلے گا جبکہ فائنل میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔