اتوار, فروری 16, 2025

سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کرکے بنائی جارہی ہے،اتھارٹی کے قیام کیلئے پیکا امینڈ منٹ بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 2 اے میں تبدیلی تجویز کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی متاثرہ افراد کی شکایات کو قانون کی روشنی میں دیکھے گی،اتھارٹی سماجی رابطے کی تمام ویب سائٹس، پیجز اور گوگل لنکس کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا جبکہ ذیلی دفاتر صوبوں میں ہونگے،سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سوشل میڈیا ریگولیٹ کریگی،تمام بین الاقوامی ویب اور سوشل میڈیا مالکان سے رابطہ رکھے گی۔

سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین اور آٹھ دوسرے ممبران ہونگے،ممبران میں صحافی، وکیل اور دوسرے شعبوں سے ماہرین بھی شامل ہونگے۔

اس نئے کی قانون کی روشنی سوشل میڈیا شکایات کونسل بھی بنائی جائے گی،سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹریبونل بھی قائم کیا جائیگا۔

ٹربیونل جرم ثابت ہونے پر تین سال تک کی سزا دے سکے گا،نئے قانون کی روشنی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سوشل میڈیا شکایات کی تحقیقات کریگی۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
پنجگور بونستان ایریا میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق.تفصیلات کے لیئے لنک پر کلک کریں سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز سیف اللہ کھیتران ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل کا اجلاس.مزید جانئیے جامعہ تربت کے لئے بڑادن،دو خواتین فیکلٹی ممبران نےاٹیلم یونیورسٹی ترکی اور جناح ویمن یونیورسٹی کرا... بلوچستان؛ ہرنائی دھماکے میں مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 11 ہو گئی، کئی زخمی بلیدہ میں فائرنگ سے ایک افراد جاں بحق۔ تفصیلات اس لنک پر اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح مکہ مکرمہ میں کرینگے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان سہ ملکی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کراچی میں مدمقابل پاکستان کمیشن برائے انسانی ٹاسک فورس مکران کی جانب سے عورتوں کے قومی دن۔ سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ، تربت سول سوسائٹی کی کال پر تربت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بن... پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی مچل اسٹارک سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ٹکرائیں گے