ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز جولائی، اگست میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچ بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی، دوسرا 2 اگست اورتیسرا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے، پہلا ون ڈے 8 اگست، دوسرا 10 اگست اورتیسرا اور آخری میچ 12 اگست کوکھیلا جائے گا۔