گوادر ( گوادر سٹی نیوز)سندھ سے آئے ہوئے ٹرالروں نے کلمت کے ماہی گیروں پر دھاوا بول دیا، مقامی 7 کشتیوں کے جال کاٹ دیے،کشتیوں کے لنگر جال سمیت سمندر برُد ہوگئے،کلمت کے ساحل پر غیرقانونی ٹرالنگ نے تباہی مچادی
پسنی کے علاقے کلمت میں سندھ سے آۓ ہوئے ٹرالروں نے تباہی مچادی ہے۔اس سلسلے میں کلمت سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے بتایا کہ کلمت کے ساحل کنارے دو درجن سے زائد سندھ کے ٹرالروں نے عین کنارے آکر چھوٹی کشتی والوں پر دھاوا بول دیا۔ٹرالروں نے کلمت کے مقامی 7 کشتیوں کی جالوں کو کاٹ دیا یہاں تک کے اُنکے لنگر کی رسی کو بھی کاٹ دی۔
ماہی گیروں کے مطابق سندھ کے ٹرالروں نے لیاقت ،ناخدارحیم داد ،محبت بلوچ،ناخدا مولاداد ،ناخدا مراد بخش اور ناخدا بختیار کی کشتیوں کے جالوں کو کاٹ دیا،جال لنگر سمیت سمندر بُرد ہوگئے۔
ماہی گیروں کے مطابق محکمہ فشریز بلوچستان سے ہمیں جو پیسے ملے تھے اُن سے ہم نے نئے جال خریدے تاکہ روزگار کرسکیں لیکن سندھ کے ٹرالروں نے اُنھیں کاٹ کر ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔
ماہی گیروں نے مطالبہ لیا محکمہ فشریز بلوچستان پسنی کی گشتی ٹیم کلمت کے سمندر میں آکر ٹرالروں کے خلاف کارؤائی کرے اور اُنہیں 13 ناٹیکل میل سے باہر کردے۔