- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سندھ سے آئے ہوئے ٹرالروں نے کلمت کے ماہی گیروں پر دھاوا بول دیا، مقامی 7 کشتیوں کے جال کاٹ دیے

23

گوادر ( گوادر سٹی نیوز)سندھ سے آئے ہوئے ٹرالروں نے کلمت کے ماہی گیروں پر دھاوا بول دیا، مقامی 7 کشتیوں کے جال کاٹ دیے،کشتیوں کے لنگر جال سمیت سمندر برُد ہوگئے،کلمت کے ساحل پر غیرقانونی ٹرالنگ نے تباہی مچادی
پسنی کے علاقے کلمت میں سندھ سے آۓ ہوئے ٹرالروں نے تباہی مچادی ہے۔اس سلسلے میں کلمت سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے بتایا کہ کلمت کے ساحل کنارے دو درجن سے زائد سندھ کے ٹرالروں نے عین کنارے آکر چھوٹی کشتی والوں پر دھاوا بول دیا۔ٹرالروں نے کلمت کے مقامی 7 کشتیوں کی جالوں کو کاٹ دیا یہاں تک کے اُنکے لنگر کی رسی کو بھی کاٹ دی۔
ماہی گیروں کے مطابق سندھ کے ٹرالروں نے لیاقت ،ناخدارحیم داد ،محبت بلوچ،ناخدا مولاداد ،ناخدا مراد بخش اور ناخدا بختیار کی کشتیوں کے جالوں کو کاٹ دیا،جال لنگر سمیت سمندر بُرد ہوگئے۔
ماہی گیروں کے مطابق محکمہ فشریز بلوچستان سے ہمیں جو پیسے ملے تھے اُن سے ہم نے نئے جال خریدے تاکہ روزگار کرسکیں لیکن سندھ کے ٹرالروں نے اُنھیں کاٹ کر ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔
ماہی گیروں نے مطالبہ لیا محکمہ فشریز بلوچستان پسنی کی گشتی ٹیم کلمت کے سمندر میں آکر ٹرالروں کے خلاف کارؤائی کرے اور اُنہیں 13 ناٹیکل میل سے باہر کردے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
جی ڈی اے ہسپتال گوادر کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کا گوادر کے عوام کیلئے ایک اور ... نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پاک چین فرینڈ شپ اسپتال اور ڈی سیلینیشن واٹر پل... بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت میں بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کردیا ... شھید فدا چوک پر ایک اور خاندان انصاف رسائی کے لیے پہنچ گیا۔ شھید بالاچ مولا بخش کا نماز جنازہ ہزاروں افراد کے مجمع میں ادا کردیا گیا۔ شھید فدا چوک پر نماز جنازہ... بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ میں بالاچ مولا بخش کی فیملی کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کا... مرکزی انجمن تاجران مکران کے کال پر کل بروز منگل 28 نومبر کو گوادر اور پسنی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑ... شھید بالاچ مولا بخش کی میت کے ساتھ احتجاجی کیمپ کو پانچ دن مکمل ہوگئے کل تربت سمیت مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ڈپٹی کمشنر گوادر اور پی ڈی ایم اے کے ڈی جی جہانزیب خان کا پسنی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ پاک آرمی کی جانب سے گوادر کے طلباء کے کو مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم پانچ دہائیوں بعد بھی گوادر کے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں. ظریف بلوچ بی این پی عوامی کی لیگل ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن جمع کردی ... دباؤ قبول نہیں، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین اپنے جائز مطالبات کے لیے متحد ہیں کوئی، مارکیٹ... پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ضلع گوادر کے صدر میر ابراھیم دشتی اور ضلعی جنرل سکریٹری پرویز جمیل نے اپنے دی...