گوادر (اسٹاف رپورٹر) پشکان کے حدود میں ٹرالرز مافیا کی جانب سے فشریز اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلحہ بردار ٹرالرز مافیا کس کے پشت پناہی میں دن دہاڑے غنڈہ گردی کررہے ہیں؟ فشریز اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
قائد حق دو تحریک بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اپنے ایک بیان میں فشریز اہلکاروں جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیونی یونس قمبرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشکان سہراب مگسی سمیت دیگر اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ بردار ٹرالرز مافیا طاقتوروں کی پشت پناہی میں دن دھاڑے دہشت گردی کررہے ہیں مگر حکومت اور ادارے ان کے وجود سے انکاری ہیں۔
بیان میں فشریز اہلکاروں کی بہادری سے مقابلہ کرنے اور سہولت کاروں کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فشریز اہلکار ان ٹرالرز مافیا کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ان کو بحر بلوچ سے دور بھگا دیں گے۔