گوادر ( اسٹاف رپورٹر) چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کی کوششوں سے گوادر پورٹ کا سیکیورٹی نظام جدید بنا دیا گیا ، گوادر پورٹ میں پیرامیٹرک سیکیورٹی سسٹم نصب کر دی گئی ، بدھ کے روز گوادر پورٹ میں پیرامیٹرک سیکیورٹی سسٹم کا افتتاح ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کے ساتھ فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان اور چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کا کہنا تھا کہ جدید سسٹم پیرامیٹرک سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے بعد گوادر پورٹ میں جتنے بھی لوگ آئین گے ان کو سہولت میسر ہوگا ، گوادر پورٹ میں داخل ہونے والے بزنس مین کیمونٹی ، انویسٹرز ، ٹوریسٹ پورٹ ملازمین اور لیبرز کو سہولت میسر ہونگے ، جبکہ سسٹم کی تنصیب سے گوادر پورٹ کی تحفظ بھی یقینی ہوگا ، گوادر پورٹ میں آمد و رفت ڈیسنٹ طریقے سے ہوگا ، اس سسٹم کو یقینی بنانے کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی کے متعلقہ ملازمین نے اہم کردار ادا کیا۔
گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت اور گوادر پورٹ سمیت کی خوبصورتی میں پسند جان بلیدی کی کاوشوں اور کوششوں کو بھی سراہا۔