گوادر کےمختلف اسکولوں کو سولرائزڈ کیا جا رہا ہے. ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (گوادر سٹی نیوز ) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی فنڈنگ سے مختلف اسکولوں کو سولرائزڈ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور طلبہ کو بجلی کی عدم دستیابی کے مسائل سے نجات دلانا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) بلقیس سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر لڑکیوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور گرلز اسکولوں کی بہتری کے لیے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی شدید قلت کے باعث اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی تعلیم اور مطالعہ متاثر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک سات گرلز اسکولوں کی سولرائزیشن مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ نو مزید اسکولوں میں یہ کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے طالبات کو سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا، جس سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
اس دوران اسکولوں کے انچارجز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو تعلیمی ترقی کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا

Comments (0)
Add Comment