- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

گوادر کےمختلف اسکولوں کو سولرائزڈ کیا جا رہا ہے. ڈپٹی کمشنر گوادر

- Advertisement -

2

گوادر (گوادر سٹی نیوز ) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی فنڈنگ سے مختلف اسکولوں کو سولرائزڈ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور طلبہ کو بجلی کی عدم دستیابی کے مسائل سے نجات دلانا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) بلقیس سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر لڑکیوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور گرلز اسکولوں کی بہتری کے لیے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی شدید قلت کے باعث اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی تعلیم اور مطالعہ متاثر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک سات گرلز اسکولوں کی سولرائزیشن مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ نو مزید اسکولوں میں یہ کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے طالبات کو سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا، جس سے ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
اس دوران اسکولوں کے انچارجز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو تعلیمی ترقی کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ... بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی طرز پر اضافے سے متعلق دفاتر کی تالا ب... نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ...