پاک آرمی کی جانب سے گوادر کے طلباء کے کو مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم

گوادر ( گوادر سٹی نیوز ڈیسک)پاک آرمی کی جانب سے گوادر کے طلباء کے کو مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم کرنےکے سلسلے میں سینیٹر محمد اسحاق لائبریری آر سی ڈی کونسل گْوادر کے لیے لیپ ٹاپ کی فراہمی۔ کمانڈر 440 بریگیڈ بریگیڈئیر امیر علی عمرانی نے آج یعنی بدھ کے روز چھ عدد لیپ ٹاپ آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصررحیم سہرابی کے حوالے کیے گیے جبکہ کونسل کے نائب صدر مجید عبداللہ نے انکو کتاب اوراق ِ گْوادر تحفتا پیش کی۔ اس موقع پر کونسل کے ذمہ داران بہرام بلوچ، عبداللہ عثمان اور عبدالوہاب بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتےبوئے بریگیڈیر عمرانی نے کہا کہ گْوادر کے تعلیمی اداروں اور لائبریرز کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کونسل کے عہدیاران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گْوادر یونیورسٹی، سمیت کالج اور مختلف اسکولوں کے طلبا مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے لیے لائبریری آتےہیں۔ لیپ ٹاپ کی فراہمی سے طلبا کو ڈیجیٹل ریسورسز سے مستفید ہونے اور آن لائن کورسسز اور امتحانات میں حصہ لینے کا موقع مل سکےگا۔ آر سی ڈی کونسل کی جانب سے یہ سہولیات اگلے ہفتے سے مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment