- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پاک آرمی کی جانب سے گوادر کے طلباء کے کو مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم

- Advertisement -

71

گوادر ( گوادر سٹی نیوز ڈیسک)پاک آرمی کی جانب سے گوادر کے طلباء کے کو مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم کرنےکے سلسلے میں سینیٹر محمد اسحاق لائبریری آر سی ڈی کونسل گْوادر کے لیے لیپ ٹاپ کی فراہمی۔ کمانڈر 440 بریگیڈ بریگیڈئیر امیر علی عمرانی نے آج یعنی بدھ کے روز چھ عدد لیپ ٹاپ آرسی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصررحیم سہرابی کے حوالے کیے گیے جبکہ کونسل کے نائب صدر مجید عبداللہ نے انکو کتاب اوراق ِ گْوادر تحفتا پیش کی۔ اس موقع پر کونسل کے ذمہ داران بہرام بلوچ، عبداللہ عثمان اور عبدالوہاب بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتےبوئے بریگیڈیر عمرانی نے کہا کہ گْوادر کے تعلیمی اداروں اور لائبریرز کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کونسل کے عہدیاران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گْوادر یونیورسٹی، سمیت کالج اور مختلف اسکولوں کے طلبا مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے لیے لائبریری آتےہیں۔ لیپ ٹاپ کی فراہمی سے طلبا کو ڈیجیٹل ریسورسز سے مستفید ہونے اور آن لائن کورسسز اور امتحانات میں حصہ لینے کا موقع مل سکےگا۔ آر سی ڈی کونسل کی جانب سے یہ سہولیات اگلے ہفتے سے مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش جیونی کے علاقے تلسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ مزید جاننے یونیورسٹی آف تربت میں پانچ روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ" تربیتی ورکشاپ کا آغاز گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری سربندن میں چاقو حملہ، واپڈا کا عارضی ملازم فرار پسنی سے لاپتہ نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد. تفصیلات جانئیے۔ مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ...