کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں

گوادر(گوادر سٹی نیوز ڈیسک ) کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے

گزشتہ دنوں گوادر میں ایک بک اسٹال لگانے پر چار طالب علموں کو کتابوں سمت گرفتار کر ایف آئی آر درج کیا گیا تھا، تاہم آج گوادر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے انہیں باعزت بری کر دیا گیا۔

ملزمان کی قانونی پیروی ایڈووکیٹ محراج علی، ایڈووکیٹ راشد علی فراد سلیم اور ایڈووکیٹ طارق حسین نے کی، جنہوں نے عدالت میں مؤثر دلائل پیش کیے۔ وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ طالب علموں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد طالب علموں کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد طلبہ اور ان کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور وکلاء کی قانونی کاوشوں کو سراہا۔، جبکہ سماجی اور تعلیمی حلقوں نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment