- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے زیر صدارت نرخ بندی برائے اشیاء خوردونوش کے بابت اجلاس منعقد

- Advertisement -

106

گوادر( سٹی نیوز )اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے زیر صدارت نرخ بندی برائے اشیاء خوردونوش کے بابت اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی گوادر، تحصیلدار گوادر، انجمن تاجران، دوکاندار حضرات سمیت محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ انڈسٹریز، محکمہ پولیس، اور یوٹیلیٹی اسٹور کے نمائندگان نے شرکت کی

- Advertisement -

اجلاس میں شرکاء کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی پرانی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور کراچی، کوئٹہ، خضدار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ موازنہ کر کے پرانے ریٹز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سبزی، دال، سمیت ہوٹلوں میں چائے کے موجودہ ریٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری نے پرائس کمیٹی اور انجمن تاجران کو ہدایت دی کہ بازار میں پھل، سبزی، فروٹ فروشوں کے لئےایک یا دو جگہیں متعین کر کے انہیں وہاں شفٹ کریں تاکہ گوادر کے شہری باآسانی ایک ہی مقام سے سبزی، پھل کی خریداری کر سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کا کہنا تھا کہ بازار میں غیر معیاری و مضر صحت کولڈڈرک، جوس، چبس سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوکر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار بازار کا دورہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائے گے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں۔

گوادر کی عوام الناس سے گزارش ہے کہ جس دکاندار نے ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی اس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے مندرجہ ذیل کمپلینٹ سیل نمبر پر دکان کی تصاویر کے ساتھ شکایت درج کریں تاکہ انتظامیہ فوری طور پر شکایت پر کارروائی کرے( اسسٹنٹ کمشنر کمپلینٹ سیل نمبر 03323667869

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری سربندن میں چاقو حملہ، واپڈا کا عارضی ملازم فرار پسنی سے لاپتہ نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد. تفصیلات جانئیے۔ مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا...