- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بجلی بحران کے حل کے لیے کھلی کچہری، کیسکو کے اعلیٰ افسران کی شرکت، شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

- Advertisement -

12

گوادر (اسٹاف رپورٹر)بجلی بحران کے حل کے لیے کھلی کچہری، کیسکو کے اعلیٰ افسران کی شرکت، شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، کمانڈنگ آفیسر 44 ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر قیادت بجلی کے بحران اور بجلی سے متعلق مسائل پر ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں منعقد ہوئی، جس میں کوئٹہ سے کیسکو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

کھلی کچہری میں چیف انجینئر آپریشن کیسکو بلوچستان شوکت علی خان جوگیزئی، چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم بلوچستان ولی محمد اچکزئی، ایس ای کیسکو مکران حسن علی مگسی، ایکسین کیسکو گوادر امیر علی بگٹی، ایکسین گرڈز مکران یاسین بلوچ سمیت کیسکو کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاداد، وائس چیئرمین ماجد جوہر، چیئرمین جیونی اکرم شہزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ایکسین پی ایچ ای مومن علی بلوچ، چیف آفیسر ایم سی گوادر مکتوم موسی، گوادر پورٹ کے انجینئرز مہر اللہ بلوچ اور پیر داد بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کیسکو کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیسکو کو ہیومن ریسورس، لاجسٹک سپورٹ، حفاظتی آلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ادارے کو مالی مسائل بھی درپیش ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گوادر کا علاقہ ساحلی ہونے کی وجہ سے نمی کے باعث لائن فالٹس کے مسائل زیادہ ہیں، جبکہ غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری کی وجہ سے کیسکو کے لائن لاسز بڑھ جاتے ہیں۔
کھلی کچہری میں شہریوں، مقامی نمائندوں، اور کاروباری حضرات نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، وولٹیج کے اتار چڑھاؤ، فرسودہ لائنز اور بجلی کی عدم دستیابی کے مسائل پر بات کی۔ جیونی اور پیشکان میں پرانی لائنز، کمبوں اور ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔

مقامی نمائندوں نے مچھلی کے فریزنگ فیکٹریوں اور اہم اداروں جیسے جی ڈی اے ہسپتال اور پاک-عمان گرانٹ ہسپتال کے لیے ڈیڈیکیٹڈ فیڈرز فراہم کرنے کی درخواست کی۔
چیف انجینئر آپریشن شوکت علی جوگیزئی نے یقین دہانی کرائی کہ گوادر شہر کے چار فیڈرز کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جس میں نئی لائنز، ٹرانسفارمرز اور دیگر ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے کیسکو کو خسارے کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سروسز میں مشکلات آتی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ قانونی ذرائع سے بجلی استعمال کریں تاکہ کیسکو کے نظام میں بہتری آئے اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پی ایس ڈی پی فنڈز میں بجلی کے منصوبوں کے لیے رقم مختص کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بجلی، پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل سے جلد از جلد نجات دلائی جائے گی اور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

کھلی کچہری کے دوران تمام شرکاء نے بلوں کی بروقت ادائیگی اور کیسکو کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ کیسکو حکام نے اعلان کیا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، جبکہ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔یہ کھلی کچہری بجلی بحران کے حل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس سے عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اعتماد اور تعاون میں مزید بہتری آئے گی

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اور نامور شخصیت میر فدا حکیم رند کا کمانڈنٹ ایف سی دشت کرنل عام... بجلی بحران کے حل کے لیے کھلی کچہری، کیسکو کے اعلیٰ افسران کی شرکت، شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہا... ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے پولیس این-10 بلوچستان برکت حسین کھوسہ کا پیر بمبل کا دورہ کیا.مزید جانئیے مطالبات کی عدم منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ آل پارٹیز کنوینر سٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراھتمام اور گٹھی ڈھور کرکٹ اکیڈمی و آل کرکٹ کلبز گوادر کے تعاون سے سنیٹر... ایم پی اے گوادر، عبدالقیوم حیدر کی انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے