- Advertisement -
سیکرٹری ایکسائز بلوچستان ظفر علی بخاری، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز بلوچستان ساؤتھ زون محمد زمان خان و دیگر کا گوادر ایکسائز آفس کا دورہ ۔
- Advertisement -
سیکرٹری ایکسائز بلوچستان ظفر علی بخاری، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز بلوچستان ساؤتھ زون محمد زمان خان، ڈائریکٹر آئی ٹی قاضی محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ضیاء الدین نے 25 ستمبر 2024 کو سنیئر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفس گوادر کا دورہ کیا سنیئر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفیسر تربت بیبگر طارق گورگیج, اسسٹنٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفیسر پسنی اسٹیشن قاضی نصراللہ صاحب اور اسسٹنٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفیسر گوادر شیہک نذیر صاحب بھی ساتھ تھے جہاں پر انہیں سینئر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفیسر گوادر شے شوکت صاحب ، سپریڈنٹ عبد الحسین اور اسسٹنٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفیسر عبد الرشید صاحب نے محکمانہ کارکردگی، محصولات کی ریکوری سمیت دیگر امورپر تفصیل سے بریفنگ دی سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری نے کہاہے کہ ٹیکس ریکوری اہداف کے حصول کیلئے محکمہ ایکسائز کا اسٹاف بھرپور توجہ دے، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفس گوادر کے دورے کے دوران بریفنگ کے دوران کیا بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے سیکریٹری ایکسائز بلوچستان ظفر علی بخاری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیکس ریکوری کومزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ایکسائز اسٹاف پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، موٹروہیکل ٹیکس سمیت دیگر محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید سخت اقدام اٹھائے اور ریکوری مہم تیزکرے یاد رہے کہ سیکرٹری ایکسائز بلوچستان ظفرعلی بخاری اور ڈی جی ایکسائز ساؤتھ زون محمدزمان خان حالیہ دنوں پورے بلوچستان کے دورے پر ہیں
- Advertisement -