گوادر سربندن پبلک لائبریری کا تفصیلی دورہ ، لائبریری کی منتقلی کا مطالبہ 27 ستمبر 2024، گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے سربندن پبلک لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا۔ تحصیلدار نے لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی ترتیب اور کتابوں کے وسیع ذخیرے کو سراہا اور دلی مسرت کا اظہار کیا کہ ہر موضوع پر منظم انداز میں کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری انچارج محمد اقبال نے تحصیلدار کو آگاہ کیا کہ لائبریری شہر سے کافی دور ہونے کے باعث مطالعہ کے شوقین افراد، خاص طور پر طالبات اور خواتین، کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انچارج نے بتایا کہ طالبات اور دیگر مطالعہ کے شوقین افراد مستقل طور پر لائبریری کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اسے شہر کے قریب، کسی مناسب حکومتی عمارت یا اسکول میں منتقل کیا جائے، جس سے خواتین اور طالبات کو آسانی ہو اور وہ مطالعہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ تحصیلدار چنگیز بلوچ نے اس مسئلے پر غور کرنے اور ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ لائبریری کو زیادہ فعال اور رسائی کو آسان بنایا جا سکے
گوادر (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے سربندن پبلک لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا۔ تحصیلدار نے لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی ترتیب اور کتابوں کے وسیع ذخیرے کو سراہا اور دلی مسرت کا اظہار کیا کہ ہر موضوع پر منظم انداز میں کتابیں موجود ہیں۔
لائبریری انچارج محمد اقبال نے تحصیلدار کو آگاہ کیا کہ لائبریری شہر سے کافی دور ہونے کے باعث مطالعہ کے شوقین افراد، خاص طور پر طالبات اور خواتین، کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انچارج نے بتایا کہ طالبات اور دیگر مطالعہ کے شوقین افراد مستقل طور پر لائبریری کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اسے شہر کے قریب، کسی مناسب حکومتی عمارت یا اسکول میں منتقل کیا جائے، جس سے خواتین اور طالبات کو آسانی ہو اور وہ مطالعہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
تحصیلدار چنگیز بلوچ نے اس مسئلے پر غور کرنے اور ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ لائبریری کو زیادہ فعال اور رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔