بدھ, فروری 5, 2025

چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی اے آئی پلیٹ فارم ڈیپ سیک کی مقبولیت سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تاریخی کمی ہو گئی۔اینویڈیا کے اسٹاکس میں ریکارڈ 17 فیصد کی کمی ہو گئی، اینویڈیا کو 593 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی اپلی کیشن ڈیپ سیک  چیٹ  جی پی ٹی اور دیگر ایسی ایپس کو مات دے کر امریکا، برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے۔

ڈیپ سیک نے اوپن اے آئی جیسی امریکی کمپنیوں کے غلبے کو چیلنج کردیا ہے، رواں برس جنوری میں اپنے لانچ کے بعد سے ہی اس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور اس ایپ کی بڑھتی مقبولیت نے اس نظریے کو چیلنج کیا ہے کہ امریکہ ہی اے آئی کی صنعت میں بڑا لیڈر ہے۔

امریکا میں چین کی مصنوعی ذہانت کی نئی لانچ ہونے والی ایپ ڈیپ سیک کے تازہ ترین ماڈل آر ون نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر لی ہے، اس ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کو امریکا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکا میں آئی فون صارفین نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپ سیک کا زیادہ استعمال شروع کر دیا ہے۔

یہ مصنوعی ماڈل دوسرے مصنوعی ذہانت سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے، خاص طور پر ریاضی کے سوال حل کرنے میں یہ چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں بہتر نتائج دے رہا ہے۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
قومی خلائی ادارے اسپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے سلسلے میں گوادر گرائمر اسکول گوادر کے ... بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کر دی سہ ملکی ون ڈے سیریز :ٹکٹوں کی فروخت کا کل سےآغاز،کم سے کم قیمت 350 روپے پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نئی ایڈوائزری جاری ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور گہری رنگت ماڈلنگ میں فائدہ، ٹی وی میں مشکل ہوتی، سنیتا مارشل چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا چیمپئنز ٹرافی راکھی جی جلدی سے آجائو میں آپ کا ایئر پورٹ انتظارکر رہی ہوں، ہانیہ عامر مائیکروسافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان معروف فنکار کبریٰ خان اور گوہر رشید کا شادی کا اعلان