بحر بلوچ میں ٹرالرز کی یلغار اور ماہیگیروں کی فاقہ کشی سے متعلق مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وفاقی وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ
گوادر( گوادر سٹی نیوز ڈیسک)بحر بلوچ میں ٹرالرز کی یلغار اور ماہیگیروں کی فاقہ کشی سے متعلق مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وفاقی وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ٹرالرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ضلع گوادر میں ٹرالرز مافیا کی غنڈہ گردی اور سمندری حیات کی نسل کشی کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ٹرالرز مافیا کی سرکوبی اور بھتہ خوری کے خلاف سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کردیا.وفاقی وزیر داخلہ نے اس متعلق کاروائی کرنے اور اداروں کو سرگرم رکھنے کی یقین دہانی کرائی