- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جی ڈی اے نے گوادر کی ترقی اور تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا کوتاہی اور غلطیاں انسانی فطرت کا حصّہ ہیں .مزید جانئیے

43

گوادر (اسٹاف رپورٹر )جی ڈی اے نے گوادر کی ترقی اور تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا کوتاہی اور غلطیاں انسانی فطرت کا حصّہ ہیں 2003 کو ادارے کی قیام کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت انفراسٹکچر کی بنیاد رکھی گوادر کی سول سوسائٹی سیاسی اور سماجی تنظیمیں اور مقامی شہری ہمارے اسٹیک ہولڈرز ہیں ماسٹر پلان 2019 تا 2050 کے تحت اولڈ ٹاؤن سمیت سمارٹ پورٹ سٹی کی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجنیئر حاجی سید محمد نے گوادر پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا ابتدا میں 253 سڈکوں کا لے آؤٹ کیا رابطہ سڈکوں کا فقدان گوادر کے شہریوں مضافات اور قرب و جوار میں رسائی ممکن نہ تھی شھر سے گوادر ایئرپورٹ تک چھوٹی سڈک تھی جسے ماسٹر پلان کے تحت چوڈا کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر ایونیو سے پشکان تک سڈک تعمیر کی گئی میرین ڈرائیو دیمی زر روڈ اور دیگر شاھراھوں کی تعمیر سے نقشہ تبدیل ھو چکا ھے گوادر سمارٹ سٹی منصوبے میں اولڈ ٹاؤن پر کام جاری ہے شھر ڈرینیج اور سیوریج سسٹم پر تیزی سے کام جاری ہے لینڈ مافیا کی حوصلہ شکنی اور مقامی لوگوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے 17ایکڈ پر مشتمل پارک بنایا گیا لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسکول اور 150بیڈ کا اسپتال بنوایا جسے توسیع دیکر 300بیڈ بنانے اور نرسنگ اسپتال بنانے کی منصوبہ بندی ھے واٹر سپلائی اسکیم وں پر بھی کام جاری ہے

- Advertisement -

انکا کہنا کوتاہی اور کمزوری انسانی فطرت کا حصّہ ہے بحیثیت اسٹیک ہولڈر ھر شھری ادارے کی زمہ داری ہے اس کی نشاندھی کرے تنقید سب کا جمھوری حق ہے لیکن تعمیری ھو تو ترقیاتی عمل میں پیش رفت ہوگی انکا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی آپ کی ترقی ھے اپنی مثبت رویے سے اسکا حصہ بنیں اس موقع پر جی ڈی اے نادر بلوچ انکے ہمراہ تھے صحافیوں کی طرف سے سوالوں کا جواب دیتے ھوئے انھوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ھوتے ہیں اپنی مثبت کردار سے اس ترقیاتی عمل کا حصہ بنیں ھمیں ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 25 ارب کا تخمینہ دیا گیا تھا لیکن 20سال میں جی ڈی اے کو اس مد صرف 14ارب روپے ملے 2022 کو اس کا اڈٹ ھوا ھے پروگرام کی نظامت کے فرائض اسماعیل عمر نے سر انجام دئیے جبکہ پریس کلب کے صدر شریف ابراھیم نے صدارت کی.

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو...