- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ہم پر روزگار کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ہماری 200 سے 300 زمباد گاڑیاں تلہار اور نلینٹ زیرو پوائنٹ پر روک دیئے گئے ہیں

86

گوادر (اسٹاف رپورٹر ) ہم پر روزگار کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ہماری 200 سے 300 زمباد گاڑیاں تلہار اور نلینٹ زیرو پوائنٹ پر روک دیئے گئے ہیں ۔ جہاں پر سینکڑوں مزدور گزشتہ چھ یوم سے بھوکے پیاسے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بھیٹے ہیں ۔

- Advertisement -

کیا ہم پاکستانی نہیں اور کیا ہمیں روز گار کا کوئی حق نہیں ۔ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر سوچا جائے ۔اگر 24 گھنٹے کے اندر ہمارے معاملات کو حل اور ہمیں کاروبار کرنے نہیں دیا گیا تو پورے بلوچستان کو جام کر یں گے ۔
ان خیالات کا اظہار زمباد یونین ایسوسی ایشن کے راہنماؤں حافظ اللہ بخش مینگل ، ہدایت اللہ مہرواڑی ، سکندر زہری ، اور میر محمد و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں بھی روزگار کا حق ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور اداروں نے ہماری روزگار پر قدغن لگا دیا گیااور ہمارے گھروں میں چولہے بجھا دیئے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چھ دنوں سے ہماری زمباد گاڑیوں کو تلہار اور نلینٹ زیرو پوائنٹ پر روک دیا گیا ہے جہاں پر ہمارے سینکڑوں مزدور بھوکے پیاسے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں ۔ لیکِن کسی کو کوئی فکر نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم عزت کی روٹی تلاش کرتے ہیں اور مزدور پیشہ لوگ ہیں جس طرح دوسرے لوگ ایرانی تیل کا کاروبار کرتے ہیں ہمارا بھی حق ہے ۔ ہمیں بھی گوادر سے تیل لوڈ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ انھوں نے علاقائی نمائندہ کی جانب سے تعصبات کی بات سے مایوسی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستانی ہیں کاروبار پر ہمارا بھی حق ہے ۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں گوادر شہر سے تیل لوڈ کرنے کی اجازت دی جائے ہماری گاڑیوں کو گوادر شہر میں تیل لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کو جام کردیں گے اس موقع پر زمباد یونین ایسوسی ایشن کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو... آرٹسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جیوز گوادر نے جیوز آرٹ گیلری کو بلوچ بزرگ آرٹسٹ شگراللہ بلوچ کے نام ... گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر جیہند ھوت کا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ... گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول زیارت مچھی گوادر میں سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلے کا انعقاد پسنی زیروپوائنٹ پر احتجاج موخر کردی گئی۔بی این پی ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی کا تبادلہ، ایس ایس پی کیچ ضیاء الحق گوادر تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مکران رینج میں اہم تبادلے غربت، پسماندگی؛ بلوچستان میں لاکھوں بچے چائلد لیبر پر مجبور ہیں۔ ظریف بلوچ بزی ٹاپ کے قریب ٹریلر گرنے سے گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئی،مسافر پھنس گئیں.تفصیلات اس لنک پر گوادر یونیورسٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ گوادر کے درمیان کمیونٹی سیفٹی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت... نیاز احمد ولد شیر محمد سکنہ گنجی بازار نگور کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزا سن...