ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ تیراں دسک اور نزدیک کے دوسرے علاقوں کی یتیم بچوں کی کفالت کرے گی
گوادر( مانیٹرنگ ڈیسک ) ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ تیراں دسک اور نزدیک کے دوسرے علاقوں کی یتیم بچوں کی کفالت کرے گی ،ایجوکشن اخراجات ادا کرے گی۔ہوت بخش اللہ ٹرسٹ کی ٹیم تِیراں دَسک کا دورہ کرکے دیگر بچوں کی ایجوکیشن کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گی،غریب اور نادار فیملی کیلئے راشن اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ٹرسٹ اعلامیہ۔
ہوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ کے سرپرست اعلی ہوت عبدالغفور نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک معصوم اور یتیم بچہ جس کا تعلق ضلع گوادر کے دوردراز علاقہ تِیراں دَسک ہے کی کفایت،اور ایجوکشن اخراجات ہوت بخش اللہ ٹرسٹ کے تحت جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہوت بخش اللہ ٹرسٹ کی ٹیم علاقہ کا دورہ کرکے سروے کے بعد دیگر بچوں کی بھی دنیاوی اور دینی تعلیم کا بندوبست کرے گی اور انہیں کلاتو میں قائم مدرسہ میں دینی علوم کے ساتھ دیناوی تعلیم بھی دی جائیگی،
علاوہ ازیں غریب اور نادار فیملی کیلئے راشن اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے انکی مدد کی جائے گی،میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائیگا ،ٹرسٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہوت بخش اللہ ٹرسٹ بلا امتیاز خدمتِ انسانیت پر یقین رکھتی ہے،ضلع بھر میں اس وقت بھی سرگرم عمل ہے،سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات کے مواقع ہوں ،ٹرسٹ کے رضاکار فوری طورپر پہنچ کر امدادی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔
تیراں دسک ایک انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ گاؤں ہے جو زندگی کی تمام سہولیات سے محروم ہے ،ٹرسٹ کے رضاکار وہاں پہنچ کر اپنی خدمات پیش کریں گے اور بچوں کی ایجوکیشن کیلئے اقدامات اٹھائیں گے