گرلز ہائی اسکول جیونی ہال میں کیرئر کونسلینگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا .
گوادر ( گوادر سٹی نیوز ڈیسک)گرلز ہائی اسکول جیونی ہال میں کیرئر کونسلینگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا . جس میں تمام ڈپارٹمنٹ کے لیکچراروں نے اپنے فیلڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔اور اسکول کے اسٹوڈنٹس کو اپنے فیلڈ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی.اس پروگرام کا کرنے کا مقصد اسٹوڈنٹس کو آگاہی مل سکیں اور اپنے آنے والے وقتوں میں یہی جوائس کریں کہ وہ کس فیلڈ میں دلچسپی رکھتا ہے.
پروگرام کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین جیونی منظور قادر بخش تھے۔ جیونی کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ اسماعیل ، ڈی ایس پی جیونی حفیظ امیر ۔ ایس ایس ٹی ٹیچر نور الحسن ۔ حاجی عبدالوحید و دیگر نے شرکت کی. یونیورسٹی آف گوادر کے اسٹوڈنٹ محمد جان اسماعیل، شعیب اختر، معروف حبیب، مراد حسین، فیروز عبدل، حلیمہ اللّٰہ داد، رخسار الٰہی بخش، زلیخہ نور بخش ، شفاء صغیر کا حوصلہ افزائی کیا۔
اس پروگرام میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جیونی کے اسٹوڈنٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جیونی کے اسٹوڈنٹ، گرلز انٹر کالج جیونی کے اسٹوڈنٹوں نے شرکت کی۔