- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی

- Advertisement -

241

اسلام آباد کی انسداد ہشتگردی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ایمان کی طرف سے وکیل صفائی ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیے جب کہ پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر راجہ نوید پیش ہوئے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہےکہ 28 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

لیکن جیل سے رہائی کے فوری بعد ہی اسلام آباد پولیس نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے اور 20 اگست کے بعد کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کررکھی ہے۔
بشکریہ… جیو نیوز اردو

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ... گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ کاگدے پہ اسلم تگرانی ءَ ۔۔۔ چندن ساچ میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش