- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مستونگ، عید میلاد النبیؐ جلوس جلوس سے قبل دھماکہ، 30 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

166

کوئٹہ (گوادر سٹی نیوز)مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں30افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق بازار میں ہونے والے دھماکے میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 40 سے زائدزخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ پولیس بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق مستونگ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد مستونگ کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ا یمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اسپتال حکام کے مطابق تمام ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی ڈیوٹی پر طلب کرلیے گئے ہیں۔نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کردیا گیا ہے ۔ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں دھماکا ناقابل برداشت ہے ۔ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
غربت، پسماندگی؛ بلوچستان میں لاکھوں بچے چائلد لیبر پر مجبور ہیں۔ ظریف بلوچ بزی ٹاپ کے قریب ٹریلر گرنے سے گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئی،مسافر پھنس گئیں.تفصیلات اس لنک پر گوادر یونیورسٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ گوادر کے درمیان کمیونٹی سیفٹی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت... نیاز احمد ولد شیر محمد سکنہ گنجی بازار نگور کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزا سن... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا دبنگ اعلان.ایس ایس پی پریشان.تفصیلات کے لیئے کلک کریں کہدہ احمد محلہ کے خواتین نے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور عدم بحالی کے خلاف احتجاج.مزید جانئیے ڈی جی جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نےجی ڈی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا ورلڈ اسپیس 2024 کے حوالے سے گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں سائنس پراجیکٹ اور پینٹنگ کے مقابلے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا نلینٹ کے علاقوں کا دورہ سول سوسائٹی گوادر کی جانب سے جی ڈی اے انڈیس ہسپتال کے عملہ کو شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے گئے ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات کامیاب، ایم ایٹ شاہراہ ڈی بلوچ پوائنٹ پر کھول دیا گیا عوامی نمائندوں کے مشاورت کے بغیر کُنٹانی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد. مزید جانئیے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے شادوبند سول ڈسپنسری کا دورہ کیا عمران اور گنڈاپور کے خلاف اقدام قتل، دہشتگردی اور ریاست پر حملے کا مقدمہ درج