- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پورٹ کو تعمیر ہوئے کئی سال گزر گئے مگر افسوس کی بات اس پر ہے کہ ابھی تک ہم گوادر باسیوں کو پینے کا پانی میسر نہیں.سید معیارجان نوری

33

محترم چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
محترم کورکمانڈر بلوچستان
محترم وزیراعظم پاکستان
محترم وزیراعلی بلوچستان
محترم گورنر بلوچستان

- Advertisement -

آپ تمام محترم حضرات سے گوادر کے کچھ اہم ایشوز پر عرض کرنا چاہتا ہوں، گوادر کو پاکستان کے ماتھے کا جھومر، سی پیک کا شہر کہا جاتا ہے جو کہ یقینا ایک اعزاز سے کم نہیں، ہم چاہتے ہیں اور دعا گوہ ہیں کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئیے گوادر ایک اہم رول ادا کرے۔
گوادر میں بڑے بڑے میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جن میں سے کافی پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ پورٹ کو تعمیر ہوئے کئی سال گزر گئے مگر افسوس کی بات اس پر ہے کہ ابھی تک ہم گوادر باسیوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، تین بڑے ڈیموں کی موجودگی کے باوجود ہم گوادر باسی پیسے در در بھٹک رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بحران مصنوعی ہے کیونکہ ڈیم پانی سے بھرے پڑے ہیں اور تینوں ڈیمز گوادر سے کنکٹڈ ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ گوادر پیاسا مر رہا ہے
ایران سے بجلی کی مکمل سپلائی کے باوجود ہم گوادر باسی دس دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے عزاب میں مبتلا ہیں
ہمارے سمندر کو ٹرالرز اور گجہ مافیا نے تباہ کیا ہوا ہے روزانہ کی بنیاد پر آکر ہمارے سمندر کو لوٹ رہے ہیں ہمارا ذریعہ معاش یہی ماہیگیری اور سمندر سے وابسطہ ہے اس کو بھی نہیں بخشا جارہا۔
محترم چیف صاحب آپ کو یاد ہوگا جب آپ گوادر تشریف لائے تھے تو میں نے آپ کے اور سابقہ وزیراعلی کے سامنے بھی اپنے مسائل گوشگزار کئے تھے اور آپ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مسائل پر غور کیا جائے گا۔
محترم ہمیں اس وقت زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں جن میں پینے کا پانی، بجلی کی فراہمی سب سے اہم اور انتہائی بنیادی ضرورتیں ہیں۔
محترم صاحبان جب گوادر باسی انتہائی تنگ اور بیزاری کی عالم میں مجبوری کی عالم میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگتے ہیں تب کہا جانے لگتا ہے کہ یہ شرپسند اور منفی لوگ ہیں سی پیک کے خلاف ہیں ترقی کے خلاف ہیں اور پھر ان پر ایف آئی آر اور کیس کئے جاتے ہیں، اب آپ محترم صاحبان ہمیں خود بتائیں ہم کریں تو کیا کریں، ہم گوادر باسی نہ ترقی کے خلاف اور نہ ہی شرپسند ہیں ہم ستائے ہوئے ہیں تنگ کئے ہوئے ہیں، ہم صرف اپنے بنیادی سہولیات کی مانگ کرتے ہیں جو کہ ریاست کی زمہ داری ہے،
گوادر میں ادارے موجود ہیں مگر نااہلی کی وجہ سے یا دانستہ طور پر عوام کو عزاب میں مبتلا کئے ہوئے ہیں جن میں جی ڈی اے ، کیسکو، پی ایچ ای، محکمہ فشریز سر فہرست ہیں۔
میں بحثیت چئیرمین ضلع کونسل گوادر آپ محترم حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم گوادر باسیوں کی حالت پر ترس کھائیں اور ہمیں اس عزاب سے نکالیں-
امید کرتا ہوں کہ آپ میری گزارش پر خاص توجہ دینگے۔

- Advertisement -

سید معیارجان نوری
چئیرمین ضلع کونسل گوادر

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو... آرٹسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جیوز گوادر نے جیوز آرٹ گیلری کو بلوچ بزرگ آرٹسٹ شگراللہ بلوچ کے نام ... گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر جیہند ھوت کا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ... گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول زیارت مچھی گوادر میں سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلے کا انعقاد پسنی زیروپوائنٹ پر احتجاج موخر کردی گئی۔بی این پی ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی کا تبادلہ، ایس ایس پی کیچ ضیاء الحق گوادر تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مکران رینج میں اہم تبادلے غربت، پسماندگی؛ بلوچستان میں لاکھوں بچے چائلد لیبر پر مجبور ہیں۔ ظریف بلوچ بزی ٹاپ کے قریب ٹریلر گرنے سے گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئی،مسافر پھنس گئیں.تفصیلات اس لنک پر گوادر یونیورسٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ گوادر کے درمیان کمیونٹی سیفٹی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت... نیاز احمد ولد شیر محمد سکنہ گنجی بازار نگور کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزا سن...