- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کا ایک روزہ دورہ پسنی،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات،،28 جولائی کّو گوادر میں ہونے والی راجی مچی کی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی

317

پسنی (گوادر سٹی نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کا ایک روزہ دورہ پسنی،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات،،28 جولائی کّو گوادر میں ہونے والی راجی مچی کی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی

- Advertisement -

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی ،وسیم سفر عبداللہ،میر اور دیگر کارکنان نے آج پسنی کا دورہ کیا اور پسنی جیٹی میں ماہی گیر ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور بلوچستان میں ہونے والی مظالم اور خاصکر بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ پر گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر صبغت اللہ شاہ جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر بلوچستان کے سمندر میں جو غیرقانونی ٹرالنگ ہورہی ہے یہ تممم کچھ اس ریاست کی ایماء پر ہورہی ہے جو ہمارے سمندر کو بانجھ کررہے ہیں۔
صبغت اللہ شاہ جی نے ماہی گیروں کو دعوت دی کہ وہ 28 جولائی کو گوادر میں ہونے والی بلوچ راجی مچی میں شرکت کرکے اپنے یکجہتی کا مظاہرہ کریں
بی وائی سی کے مرکزی رہنماؤں نے پسنی ویلفئیرکلب میں بی این پی ،نیشنل پارٹی،ازم آزمان،انجمن تاجران پسنی اور عام طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے خدابخش سعید،اللہ بخش عثمان،بی این پی کے صدر شیخ احمد،ماہی گیر ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ناخدا عنایت بلوچ،حق دو تحریک کے عزیز اسماعیل سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ بلوچ من الحیث ایک قوم کی شکل میں متحد اور یکجاہ ہوں انھوں نے کہا کہ آج بلوچ کے وسائل ،جینا کا حقوق اور ہمارے سمندر کو ٹرالنگ کے زریعے بانجھ بنا دیا گیا ہے اور بلوچ جب تک یکجاہ اور یک مشت نہیں ہونگے اُن سے اُنکے وسائل اسی طرح لوٹے جائینگے۔
بی وائی سی کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی نے کہا کہ ہم ریاست سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بلوچ قوم کی نسل۔کشی بند کی جائے اور بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ہم اس فیڈریشن کے اندر رھ کر ایک باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ بلوچ قوم کے وسائل بلوچ قوم کے ہیں اُنھیں بے دردی سے لوٹ کر دوسروں پر تقسیم کرنے کا عمل بند ہونا چاہیے۔
انھوں نے پسنی کی سیاسی پارٹیاں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 28 جولائی کے بلوچ راجی مچی میں بھرپور شرکت کریں۔ بشکریہ پسنی نیوز

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو...